اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان سکیورٹی ایجنسی کے اہم ذرائع نے بتایا: طبی آلات کی کمپنی کے مالک اور جمعیۃ التقویٰ کے رکن اسامہ محی الدین العبد اللہ اور شیخ حسام الغالی نے طبی آلات کی جعلی رسیدیں بناکر سعودی کمپنیز سے دو ملین ڈالر وصول کئے اور پھر انہیں تکفیری دہشتگردوں کے حوالے کردیئے۔
سعودی عرب اپنی مالی امداد کو تکفیری دہشتگردوں تک مختلف طریقوں سے پہنچاتا ہے۔ وہ منی لانڈرنگ، ورچوئل کمپنیز کی تاسیس اور جعلی رسیدوں کے ذریعے اپنے پیسوں کو لبنانی بینکوں اور ایکسچینج کمپنیز میں منتقل کرتا ہے۔ اور پھر وہاں سے دہشتگرد اپنے پیسے وصول کرتے ہیں۔
.......
/169