اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف پیر کو سعودی عرب اور ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کےساتھ مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پیر کو پہلے تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے،بعد میں وہ سعودی عرب کا دورہ کریں گےاور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان سے ملاقات کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169