15 جنوری 2016 - 20:19
امریکہ کے 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر سمندر میں گرکر تباہ

امریکی جزیرے اوآہو کے قریب امریکہ کے 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر سمندر میں گرگئے جب کہ ہیلی کاپٹر میں 12 افراد سوار تھے جن کی ہلاکت کے خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی جزیرے اوآہو کے قریب امریکہ کے 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر سمندر میں گرگئے جب کہ ہیلی کاپٹر میں 12 افراد سوار تھے جن کی ہلاکت کے خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی جزیرے اوآہو کے قریب امریکہ کے 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر سمندر میں گر گئے جب کہ ہیلی کاپٹرز میں 12 افراد سوار تھے جن کی ہلاکت کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹرز میں میرین کور کے 6، 6 اہلکار سوار تھے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

.......

/169