اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا ؟ ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کرکے! معروف شاعر محسن نقوی شہید کی 20 ویں برسی آج منائی گئی۔
اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں محسن نقوی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، محسن نقوی پنجاب کے شہرڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھتے تھے۔ محسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ قلمی نام محسن تھا۔ ان معروف ترین کتب میں بند قبا، برگ صحرا، فرات فکر، ریزہ حرف، خیمہ جاں، رخت شب اور دیگر قابل ذکر ہیں۔
آپ کو 15 جنوری 1996 کو کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے مون لائٹ مارکیٹ لاہور میں شہید کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169