10 جنوری 2016 - 11:41
روس کا ادلب میں القاعدہ کے ٹھکانے پر فضائی حملہ/ 60 دہشت گرد ہلاک اور 30 زخمی

شام کے صوبے ادلب میں روس کے جنگی جہازوں نے القاعدہ کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں روس کے جنگی جہازوں نے القاعدہ کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ شامی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق روسی طیاروں نے صوبہ ادلب کے قصبے معرہ النعمان میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں القاعدہ کے 60 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

.......

/169