اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ تہران میں بحرین کی بزرگ شخصیت شیخ عیسی قاسم کے حوالے سے منعقدہ اعزازی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے بحرین میں علماء کی سرپرستی میں جاری انقلابی تحریک کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ تحریک انقلاب میں علماء کا کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے شیخ عیسی قاسم کی عملی زندگی کے بارے میں کہا کہ شیخ قاسم کی شخصیت کا اہم پہلو ان کا اخلاقی پہلو ہے ان کا جوانوں کے ساتھ برتاو اور توضع و انکساری ان کے اخلاقی فضائل کے وہ نمونے ہیں جنہیں ہمارے جوان طالبعلموں کو اپنے زندگی میں نمونہ عمل قرار دینا چاہیے۔
آیت اللہ اعرافی نے شیخ عیسی قاسم کی عملی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تفسیر قرآن اور فقہ اہل بیت میں شیخ کی کتابیں ان کے علمی مقام کی عکاسی کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲