اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ جیش اسلام نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے تعلقات منقطع کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے - واضح رہے کہ جیش الاسلام وہ دہشت گرد گروہ ہے جس نے شامی حکومت کے مخالف گروہوں کے اجلاس میں کہ جو سعودی عرب میں ہوا تھا، شرکت کی تھی - ابھی چند روز قبل اس گروہ کا سرغنہ زہران علوش اور اس کے کئی ساتھی غوطہ شرقی میں شامی فضائیہ کے حملے میں ہلاک کر دئے گئے- سعودی عرب نے دہشت گردوں کے اس سرغنے کی ہلاکت کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ علوش کی ہلاکت سے شام میں قیام امن میں کوئی مدد نہیں ملے گی -
یاد رہے کہ جیش الاسلام کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو سعودی عرب اور علاقے کی بعض دیگر عرب حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169