1 جنوری 2016 - 17:01
جرمنی کے شیعہ جوانوں کا رہبر انقلاب کے خط کی تشہیر کا دلچسپ انداز+ تصاویر

جرمنی کے شمالی شہر Delmenhorst میں شیعہ جوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے مغربی جوانوں کے نام دوسرے خط کی تشہیر کے لیے ایک دلچسپ انداز اپنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے شمالی شہر Delmenhorst میں شیعہ جوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے مغربی جوانوں کے نام دوسرے خط کی تشہیر کے لیے ایک دلچسپ انداز اپنایا ہے۔
جرمنی کے شیعہ جوانوں نے اس شہر کی ایک مرکزی سڑک پر بل بورڈ کرائے پر لے کر اس میں رہبر انقلاب اسلامی کی تصویر کے ساتھ ان کے خط کی اہم عبارت کو جلی حروف میں لکھ کر نصب کر دیا اور نیچے اس ویب سائٹ کا ایڈرس بھی دے دیا جس میں یہ خط تفصیلی طور پر موجود ہے۔


جرمنی کے شیعہ جوانوں نے ایک فٹ پاتھ پر بھی ایک اشتہاری بورڈ پر اس خط کے کئی جملے امام خامنہ ای کی تصویروں کے ساتھ لکھ کر نصب کر دئے اور آنے والے ہر شخص کو میٹھائی کے ایک پیکٹ کے ساتھ خط کا مکمل ترجمہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایک ماہ قبل دوسری مرتبہ مغربی جوانوں کو خط لکھ کر دھشتگردی کی وجہ سے اسلام پر لگائے جانے والے الزامات کی نسبت انہیں آگاہ کیا ہے۔

اس خط کا دنیا کی پچپن (۵۵) زندہ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے مزید جانکاری کے لیے درج ذیل لینک پر رجوع کریں۔

http://en.abna24.com/cultural/archive/2015/12/26/726996/story.html

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲