اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ 'اکبر ہاشمی رفسنجانی' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ مذہبی اقلیتوں بالخصوص عیسائیوں کا احترام کرتا ہے.
یہ بات آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے تہران میں آرمینی فرقے کے آرچ بشپ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ایران کو مذہبی اقلیتوں بالخصوص عیسائیوں کی جانب سے کبھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا ہے.
ایران میں بسنے والے آرمینی فرقے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایرانی ہونے کی حیثیت سے ہمارے اور عیسائی برادری کے درمیان مشترکات موجود ہیں اور ہم باہمی تعلقات کو مزید بڑھاتے رہیں گے.
گزشتہ نومبر کے مہینے میں ایرانی مجلس کے آشوری اقلیت کے نمائندے پارلیمنٹ یوناٹن بیٹکولیا نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بسنے والی مذہبی ثقافتی، تعلیمی، سماجی اور مذہبی پہلوؤں میں مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲