اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی صوبے نینوا کے علاقے سنجار میں دہشت گردوں اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے مابین شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق کرد پیش مرگہ ملیشیا نے اس جھڑپ کے دوران پانچ گاڑیوں میں نصب بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنا دیا۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے کرکوک کے جنوب مغربی علاقے میں بھی کم سے کم ستائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ایک سعودی سرغنہ سمیت داعش کے بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ادھر صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ فالح العیساوی نے کہا ہے کہ الرمادی شہر میں جو لوگ محاصرے میں تھے ان کو پناہ گزیں کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مئی میں الرمادی شہر پر داعش کے قبضے کے بعد تقریبا" ایک لاکھ افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169