اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے وقت دفتر کے باہر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے افراد کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔
حکام نے بیس سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
دھماکے میں چالیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے جہیں مقامی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے مردان دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا۔ تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے۔ تاہم عموما طالبان اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروہ اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲