اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایران کے خلاف امریکی کانگریس کےنئے قانون کے بارے میں کہا کہ امریکا کواس کے اقدام کا جواب دیا جائے گا - انہوں نے کہاکہ امریکی حکام سفارتی میدان میں بری طرح دفاعی حالت میں چلے گئے ہیں اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لئے وہ بچگانہ حرکتیں کررہے ہیں -
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکی کانگریس نےاسلامی جمہوریہ ایران کے اثاثوں کے بارے میں جو فیصلے کئے ہیں وہ ماضی سے مربوط ہیں انہوں نے کہا کہ جو کام امریکی انجام دے رہے ہیں وہ ظالمانہ ہیں اور وہ ایران کے اثاثوں کی جو غلط اور بیہودہ بہانوں سے چوری کررہے ہیں اسے برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہر حال میں اس کا جواب دیا جائے گا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲