اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی میہوب نے بتایا ہے کہ درعا میں شامی فوج کے ساتھ زبردست لڑائی کے دوران نام نہاد شامی انقلابی محاذ کا سرغنہ رضا محمد المسالم ہلاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران درجنوں دوسرے دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
شامی فوج نے درعا کے نواحی علاقے منشیا میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اور کارروائی کے دوران، بھاری مشین گنوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ شامی فوج نے لطمینہ کے مختلف علاقوں میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ اور دیگر تکفیری گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
شامی فوج نے حمص میں داعش کے مضبوط گڑھ ، الحدث اور ام القدوم کے علاقوں اور مہین ٹاؤن میں کارروائیوں کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ شامی فوج نے مہین کے علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169