اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبروں کے مطابق کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا لیکن جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہی ہلاک کردئے گئے- حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا تاہم سیکورٹی فورس کی بروقت کارروائی کے باعث دوحملہ آور ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے - واضح رہے کہ کرم ایجنسی پاکستان اورافغانستان کی سرحد پرواقع ایک حساس علاقہ ہے جہاں اکثرو بیشتر دہشت گرد عناصر حملے کرتے رہتے ہیں- چند روز قبل پارہ چنار میں بھی دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲