25 دسمبر 2015 - 10:35
شام کے دارالحکومت دمشق کے چرچ میں کرسمس کی دعائیہ تقریب

شام کے دارالحکومت دمشق کے چرچ میں بھی کرسمس کی دعائیہ تقریب ہوئی اور ملک میں امن و امان قائم ہونے اور دہشت گردوں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ویٹی کن سٹی میں شب کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور حضرت عیسی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ شام کے دارالحکومت دمشق کے چرچ میں بھی کرسمس کی دعائیہ تقریب ہوئی اور ملک میں امن و امان قائم ہونے اور دہشت گردوں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

فرانس میں اس سال کرسمس پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیرس حملوں کے بعد فرانس میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے، تاہم فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں پر حملوں کا کوئی خطرہ نہیں۔ حضرت عیسی علیہ السلام دو ہزار سولہ سال قبل آج ہی کی تاریخ میں مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت لحم میں پیدا ہوئے تھے- اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹیلی ویژن کا ادارہ پوری دنیا کے عیسائیوں بالخصوص ایران کے عیسائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169