اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصرکی ایک فوجی عدالت نے گزشتہ روز اپنے ایک حکم کے تحت اخوان المسلمین کے قائد محمد بدیع کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے اور مصرکے سابقہ معزول صدرمحمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد خونی واقعات میں ملوث ہونے کےجرم میں الاخوان المسلمین کے دسیوں حامیوں کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔
مصر کی فوجی عدالت نےقاہرہ کےمشرق میں واقع شہرسوئز میں خونی واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں محمد بدیع اوراخوان المسلمین کےحامیوں کو دس سال قید اورعمرقید کی سزا سنائی ہے۔
یاد رہے کہ١۴اور١٦اگست ۲۰١۳ء کو ہونے والے اس واقعہ میں ۳١افراد مارے گئے تھے۔
مصر کی عدالت نےمحمد بدیع، محمد البلتاجی اورصفوت حجازی کو دس سال کی قید سزا سنائی ہے اوراسی طرح اکتالیس دیگرمجرموں کو تین سے سات سال کی قید اورنوے دیگرافراد کے خلاف غائبانہ کاروائی کرتےانہیں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ یاد رہے کہ مصرمیں عمرقید کی سزا ۲۵سال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲