23 دسمبر 2015 - 06:28
سعودی حکومت نے بھی وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی وجہ سے حکومت پاکستان کو دن رات تنقید کا سامنا رہتا ہے

ریاض ۔۔۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مسلسل اور غیر معمولی کمی نے سعودی عرب کومعاشی شعبے میں نادورس نتائج کے حامل اقدامات کرنے کی طرف مائل کردیا ہے۔ جریدے عریبین بزنس کا کہنا ہے کہ ایک ایسا ہی بڑا قدم سرکاری ملکیتی اداروں میں حکومتی حصص کی فروخت یا اداروں کی نجکاری کا منصوبہ ہے، جس کے بارے میں غوروفکر جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مسلسل اور غیر معمولی کمی نے سعودی عرب کومعاشی شعبے میں نادورس نتائج کے حامل اقدامات کرنے کی طرف مائل کردیا ہے۔ جریدے عریبین بزنس کا کہنا ہے کہ ایک ایسا ہی بڑا قدم سرکاری ملکیتی اداروں میں حکومتی حصص کی فروخت یا اداروں کی نجکاری کا منصوبہ ہے، جس کے بارے میں غوروفکر جاری ہے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ حکومت تیل کی آمدنی میں کمی کے بعد متعدد بڑے اداروں میں موجود اپنے حصص فروخت کرنے کی آپشن پر غوروفکر کررہی ہے۔ ان اداروں میں بندرگاہیں، ریلویز، یوٹیلیٹیز، ائیرپورٹس وغیرہ شامل ہیں۔ جریدے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن بھی کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مملکت اپنے زر مبادلہ میں مزید کمی کی بجائے دیگر ذرائع کے استعمال سے آمدنی میں اضافے کے لئے کوشاں ہے اور بڑے اداروں میں موجود حصص کی فروخت یا نجکاری بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169