22 دسمبر 2015 - 11:08
چین کے ایران سے تیل کی خرید میں پچاس میں فیصد اضافہ

چین نے ایران سے نومبر کے مہینے میں گزشتہ مہینے کی نسبت تقریبا پچاس فیصد زیادہ تیل خریدا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی نے روئٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ چین نے نومبر کے مہینے میں ایران سے چار لاکھ اکانوے ہزار بیرل خام تیل درآمد کیا ہے جو گزشتہ مہینے کی نسبت پینتالیس اعشاریہ ایک فیصد زیادہ ہے۔ تیل کے تحقیقاتی گروہوں نے اس سے قبل توقع ظاہر کی تھی کہ نومبر کے مہینے میں چین ایران سے روزانہ تقریبا چار لاکھ چوالیس ہزار بیرل تیل خریدے گا۔ ان تحقیقات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چین دسمبر کے مہینے میں تقریبا پانچ لاکھ تینتیس ہزار بیرل تیل ایران سے درآمد کرے گا۔ چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲