اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی نے شہر قم میں واقع پردیسان نامی ٹاون کے امام جمعہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امور میں نظم کی تاکید کی اور کہا اسلام نظم و ضبط کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور ہمیں بھی اس کی ترویج کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ائمہ معصومین علیہم اسلام بھی نظم و انضباط کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا اگر انسان اپنے کاموں میں نظم و ضبط کی رعایت کرے تو یقینا اپنے کاموں کو بہتر انداز میں انجام دے سکتا ہے۔
آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا ہمیں تمام کام خدا کی خوشنودی کیلئے کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مساجد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مساجد عبادت کی جگہیں ہیں ان کی حرمت کا خیال رکھا جائے اور مساجد سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا ہمیں مساجد سے دور نہیں رہنا چاہئے بلکہ مساجد کو لوگوں کی مشکلات کے حل کے طور پر استعمال کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲