19 دسمبر 2015 - 20:14
وسطیٰ ایشیا میں بدامنی میں ترکی، قطر اور سعودی عرب امریکہ کے آلہ کار

تاجکستان کے ایک ہفتہ وار جریدے کے مطابق امریکہ گذشتہ تین دہائیوں سے ترکی ، قطر اور سعودی عرب کے ذریعے پورے وسطیٰ ایشیاء کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتا آرہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تاجکستان کے ایک ہفتہ وار جریدہ ’’دی دوشنبہ بیسڈ دنیا‘‘ نے اپنے ادارئیے میں لکھا ہے کہ امریکہ گذشتہ تین دہائیوں سے ترکی ، قطر اور سعودی عرب کے ذریعے پورے وسطیٰ ایشیاء کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتا آرہا ہے۔

جریدے کے مطابق وسطی ایشیا میں عدم استحکام قائم کرنے کے امریکی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں قطر ، ترکی اور سعودی عرب اہم رول ادا کررہے ہیں۔

جریدے نے لکھا ہے کہ یہ ممالک امریکی تعاون سے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تاجکستان کے جریدے نے وسطی ایشیا کو غیر مستحکم کرنے کی واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بدقسمتی سے خطے میں چھوٹے سے چھوٹا مسئلہ بھی ایک بڑے بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ممالک افغانستان کے قریب ہے اور شامی بحران مرکزی ایشیا کے عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

اسی طرح کے ایک اور بیان میں لبنان کی آرتھوڈکس پارٹی کے سربراہ ’’مسارک روڈی رِک‘‘ نے کہا تھا کہ سعودی  عرب ، ترکی اور قطر خطے میں سرگرم تمام تکفیری دہشتگرد گروہوں کے اصلی حامی ہیں اور ان پر دباؤ بڑھا کر ہی دہشتگرد کی لعنت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲