15 دسمبر 2015 - 17:37
شکار پور اور عباس ٹاون خودکش حملوں میں ملوث دھشتگرد گرفتار

دہشتگرد محمد انور عرف مولوی عبداللہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا اس دہشتگرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد محمد انور عرف مولوی عبداللہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، دہشتگرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی گئی تھی، جو سانحہ عباس ٹاؤن سمیت متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا۔ کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے گرفتار دہشتگردوں کے نام محمد انور، منظور احمد، عبدالحمید اور عبدالطیف ہیں، جبکہ دہشتگرد محمد انور عرف مولوی عبداللہ شکار پور اور عباس ٹاؤن خودکش دھماکوں میں بھی ملوث رہا۔ دہشتگرد محمد انور کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔ دہشتگرد انور شکار پور دھماکے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا، جبکہ دہشتگرد نے عباس ٹاؤن دھماکے کیلئے بارود بھی سپلائی کیا تھا۔ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور بم بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲