اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے سینئر مسلم مذہبی رہنما ’’شیخ السلام تالگت تاج الدین ‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدرولاد میرپوتن کے زیر صدارت کے دوران ملک بھر میں قریب 7500 مساجد تعمیر کی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مساجد کی اتنی بڑی تعداد میں تعمیر بے مثال ہے اوریہ تعداد سویت یونین کے آخری لیڈر میخائیل گورباچو کے دور صدارت سے بھی کئی زیادہ ہے۔
اسلام عیسائی مذہب کے بعدروس میں دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے اورملک کی کل آبادی میں مسلمانوں کی تعداد قریب 15 فیصد ہے ۔
اپنے بیان میں تاج الدین نے انتہاپسندی اور داعش جیسے تکفیری دہشتگرد گرہوں کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے امت مسلمہ کو تکفیری دہشتگرد گروں کے خلاف متحد ہونےکی اپیل کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲