7 دسمبر 2015 - 04:26
شام میں داعش کے ہاتھوں سنی عالم دین کا قتل+ تصاویر (18+)

دھشتگرد ٹولے داعش کے عناصر نے شام میں ایک اور جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک سنی عالم دین کا قتل کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش کے عناصر نے شام میں ایک اور جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک سنی عالم دین کا قتل کر دیا ہے۔
شام کے صوبہ حسکہ کے مضافات میں بلوائے عام میں داعشی عناصر نے سنی عالم دین کی گردن اڑا دی۔
داعشیوں نے اس سنی عالم دین کو قتل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عالم دین ایک صوفی گروہ سے تعلق رکھتا ہے لہذا مشرک ہے۔
داعشی عناصر اہل سنت کے بہت سارے افراد کو اس دھشتگرد ٹولے کی مخالفت کے جرم میں انہیں کافر گردانتے ہیں۔
واضح رہے کہ شام کے صوبہ حسکہ کے بعض مضافاتی علاقے دھشتگرد ٹولے داعش کے زیر قبضہ ہیں اور وہاں اپنے قوانین اجرا کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲