6 دسمبر 2015 - 19:36
روسی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر ترکی کے تیل والے ٹینکروں کو حملے کا نشانہ بنا دیا+تصاویر

روسی جنگی طیاروں نے دوسری مرتبہ تیل ڈھونے والے ترکی اور داعش کے ٹینکڑوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی جنگی طیاروں نے دوسری مرتبہ تیل ڈھونے والے ترکی اور داعش کے ٹینکڑوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنا دیا۔
ایک انگریزی روزنامہ نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے یہ ٹینکر ان علاقوں سے تیل بھر کر ترکی لے جا رہے تھے جن پر داعش کا قبضہ ہے۔
ترکی کے ٹینکر صوبہ حلب سے ترکی کی جانب جا رہے تھے کہ روسی جنگی طیاروں نے ان پر حملہ کر کے نذر آتش کر دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ترکی نے روس کے جنگی طیارے سوخو۲۴ کو شام کی سرحد پر حملے کا نشانہ بنا کر مار گرایا تھا جس کے بعد روس نے دو مرتبہ ترکی کے ٹینکڑوں کو نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲