5 دسمبر 2015 - 17:29
شامی صدر کا تختہ الٹنا سعودی عرب کی اولین ترجیحات میں شامل: جرمنی کی خفیہ ایجنسی

جرمنی کی خفیہ ایجنسی نے اپنے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کا تختہ الٹنا سعودی عرب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کی خفیہ ایجنسی  ’’BNB انٹیلی جنس سروس ‘‘نے  خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ایک اہم رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کا تختہ الٹنا سعودی عرب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

رپورٹ میں سعودی شاہی خاندان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی شاہی خاندانمیں رسہ کشی کے باعث عرب ممالک میں اس شہنشاہیت کی غلبے کی خواہش تیزی پکڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں یہ ملک پورے عرب خطے کو عدم استحکام کا شکار کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کی سینئر شخصیات کا موجودہ محتاط سفارتی طرز عمل بھی آنے والے دنوں میں خطے کے مزید علاقوں میں مداخلت کی صورت اختیار کر جائے گا۔

رپورٹ میںسعودی عرب کے نائب ولی عہد سلطنت اور وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان کو خصوصی طور پر توجہ کا مرکز بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 30 سالہ پرنس جو کہ سعودی فرمانروا کے صاحبزادے ہیں کایمن میں سعودی جارحیت پر بنیادی کردار  رہا ہے اور آنے والے وقت میں ان کی طرف سے مداخلت کی پالیسی مزید زور پکڑتی نظر آرہی ہے۔

جرمن انٹیلی جنس ایجنسی  کے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنس محمد بن سلمان عرب ممالک میں اور خاص کر مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کے تانا شاہی نظام کو رائج کرنا چاہتا ہے چونکہ شامی حکومت اور خاص کر صدر بشارالاسد سعودی شہنشاہیت کی ناجائز پالیسیوں میں اہم رکاوٹ بن رہے ہیں اس لئے یہ حکومت شامی صدر کا تختہ الٹ کر وہاں اپنی مرضی کی کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲