3 دسمبر 2015 - 05:26
منصور ہادی نے یمن کے دو شہر القاعدہ کو تحفہ دے دئیے

منصور ہادی کو یمن پر دوبارہ قبضہ جمانے کے لیے ملک میں استحکام کی ضرورت ہے اور چونکہ انصار اللہ کسی صورت میں منصور ہادی کو یمن میں صدارت کی کرسی پر ٹکنے نہیں دے گی لہذا منصور ہادی نے اپنی کرسی واپس لینے کے لیے القاعدہ اور داعش کا سہارا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل نے گزشتہ روز بدھ کو خبر دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے دو شہروں زنجبار اور جعار پر القاعدہ کا قبضہ ہو گیا ہے۔
کئی دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کی تائید کی لیکن سعودی عرب سے وابستہ ذرائع تاہم اس خبر کی تردید کر رہے ہیں۔
عربی اسکائی نیوز نے یمن سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصور ہادی کی وفادار فورس شہر زنجبار پر القاعدہ کے حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے!
یہ ایسے حال میں ہے کہ یمن کے بھگوڑے صدر منصور ہادی کے چند روز پہلے عدن واپسی کے بعد القاعدہ اور داعش کے ساتھ اس کے خفیہ گٹھ جوڑ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
منصور ہادی کو یمن پر دوبارہ قبضہ جمانے کے لیے ملک میں استحکام کی ضرورت ہے اور چونکہ انصار اللہ کسی صورت میں منصور ہادی کو یمن میں صدارت کی کرسی پر ٹکنے نہیں دے گی لہذا منصور ہادی نے اپنی کرسی واپس لینے کے لیے القاعدہ اور داعش کا سہارا لیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب بھی منصور ہادی کو یمن پر دوبارہ قابض کرنے کے لیے گزشتہ سات آٹھ مہینے سے ملک کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہا ہے تاکہ عوام کی مزاحمت اور مقاومت کو توڑ کر اپنے کٹھ پتلی کو اس ملک پر حاکم کر دے۔
واضح رہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی جارحیت میں تاہم 13 ہزار یمنی شہری شہید جبکہ 20 ہزار زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بوڑھے، بچے اور خواتین شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲