اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی آپریشنل کمان نے صوبے کے دو اہم علاقوں الطاحونہ اور الجمعیات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی مشترکہ افواج نے البوبالی علاقے میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے کمانڈروں کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں داعش کے کم سے کم دس کمانڈر ہلاک ہوگئے۔
ادھر عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے القائم شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
.......
/169