29 نومبر 2015 - 12:13
جوہری معاہدے کا اجرا ایران پر عائد تمام الزامات کے مکمل خاتمہ پر موقوف

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ماضی میں جو الزامات عائد کرکے تنازعہ کھڑا کیا گیا تھا جب تک مکمل طور پر اس کا خاتمہ نہیں کردیا جاتا اس وقت تک مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوگا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے ایٹمی سائنسداں مجید شہریاری کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک پروگرام میں کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارےمیں کھڑے کئے گئے سیاسی تنازعےیا دوسرے لفظوں میں پی ایم ڈی کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آئی اے ای اے کا بورڈ آف گورنرز ایک قرارداد پاس کرے اور پانچ جمع ایک گروپ کے ممالک بھی اس سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کریں - علی شمخانی نے کہاکہ آئی اے ای اے کی رپورٹ نے ثابت کردیا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام میں کسی طرح کا انحراف نہیں پایاجاتااور جوسرگرمیاں انجام ہی نہیں دی گئی ہیں ان کے بارے میں رائےقائم نہ کرپانے کی ناتوانی بھی بنیادی طور پر ایک غیرقانونی اور تکرارری دعوی ہے - انہوں نے ایران کی ترقی وپیشرفت میں سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان کے شہیدوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی طرف سے ایران کے سائنسدانوں اور علمی شخصیات کو شہید کرنے کی کوششیں اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ دشمن اسلامی انقلاب کی ترقی و پیشرفت کا راستہ روکنے کےلئے ہر طرح کا اقدام کرسکتاہے - علی شمخانی نے کہا کہ دشمن ایران کے خلاف جنگ کو مسلط اور سائنسدانوں کو شہید کرنے کے بعد بھی اپنے مقصد کے حصول میں مایوس ہوچکے ہیں اس لئےاب انہوں نے اسلامی انقلاب کا راستہ روکنے کے لئے دوسرےحربوں منجملہ ایران میں اثر ورسوخ پیدا کرنے کی کوشش شروع کردی ہے - انہوں نے کہاکہ فلسطین ، شام ، یمن اور بحرین کے لئے ایران کی طرف سے پیش کردہ راہ حال منطقی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ جمہوریت اور عوام کی مرضی ہی فیصلہ کن ہوتی ہے اس لئے ہرملک کے عوام کو اس بات کاحق ملنا چاہئے کہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خودکریں - ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور انسانیت سوز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ غلط راستہ جو بھی ملک چاہے وہ عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے کسی بھی دوسرے ملک پر اپنی مرضی مسلط کردے اور اپنی مرضی مسلط کرنے کے لئےہزاروں افراد کا خون بہادے کسی بھی انسانی اور قانونی اصول سے مطابقت نہیں رکھتا -انہوں نے انتفاضہ قدس کے مختلف پہلوؤں کی تشریح کرتے ہوئے کہا ایک ایسی قوم جو گذشتہ ستر برسوں سے کسی کی حمایت کے بغیر خالی ہاتھوں اپنے حقوق اور وطن کا دفاع کررہی ہے اس کو شکست نہیں دی جاسکتی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲