29 نومبر 2015 - 12:07
کرملین نے ترکی کے خلاف روس کی پابندیوں کے حکم نامے کا متن جاری کردیا

کرملین نے ترکی کے خلاف روس کی پابندیوں کے حکم نامے کا متن جاری کیا ہے۔ اس متن پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دستخط کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ہاتھوں شام میں روسی جنگی طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ترکی پر بعض پابندیاں لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ روسی صدر کے حکم کے بموجب ترکی سے بعض مصنوعات کی برآمدات، روس میں ترک باشندوں کے کام کرنے، بغیر ویزا کے ترک شہریوں کے روس آنے پر پابندی لگ جائے گی۔ اس کے علاوہ روس میں ترک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر بھی رکھی جائے گی۔

روسی صدر کا حکم جس دن سے جاری ہوا ہے اسی دن سے واجب العمل بھی ہے اور جب تک ان پابندیوں کے خاتمے کا حکم نہیں آجاتا اس پر عمل کرنا لازمی ہے۔

.......

/169