اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے آپریشن کمان کے ترجمان بریگیڈیر سعد معن نے کہا کہ سیکورٹی فورسیز نے جمعے کو ایک کاروائی کے دوران تکفیری گروہ سے وابستہ دو دہشت گردوں کو جو جنوبی بغداد کے الدورہ علاقے میں زائرین اربعین حسینی پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے، گرفتار کرلیا گیا ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی فورسیز نے جنوبی بغداد کے الکرغول علاقے میں ان چار مطلوبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے زائرین کے خلاف دہشت گردانہ کاروائی کی منصوبہ بندی کی تھی- اس وقت اربعین حسینی کے موقع پر عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر علاقوں میں، خود عراقی زائرین اور دیگر ملکوں سے زیارتوں کو جانے والے زائرین کی سیکورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں-
.......
/169