اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں روسی وزرات خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاوروا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کا آغاز کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مذاکرت صرف شامی دھڑوں کے درمیان ہونےچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بیرونی فریقوں کو حکومت شام اور مخالفین کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کرنا چاہیے۔
قابل ذکرہے کہ روس شروع ہی سے اس بات پر زور دیتا چلا آیا ہے کہ بحران شام کو صرف شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شام مخالفین کو جنہیں وہ اعتدال پسند قرار دیتے ہیں، مسلسل اسلحہ اور تربیت فراہم کرکے شام بھیج رہے ہیں۔
.......
/169