27 نومبر 2015 - 08:56
روس کا ترکی سے پہلا انتقام/ ۱۷ ترکی ٹرکوں پر روس کا حملہ+ تصاویر

ان حملوں میں سات ٹرکوں کے ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ۱۰ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کی جانب سے روسی جنگی طیارے کو میزائیل کا نشانہ بنائے جانے کے دو روز بعد روس نے ترکی کے ۲۰ ٹرکوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے باعث ۱۷ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ان حملوں میں سات ٹرکوں کے ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ۱۰ زخمی ہوئے ہیں۔
بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ٹرکوں میں انسان دوستانہ امداد موجود تھی جو شام کے شہر حلب کی طرف لے جا رہے تھے لیکن شائع شدہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان ٹرکوں کے ڈرائیور داعشی عناصر تھے جو داعشیوں کے لیے امداد رسانی کرنا چاہتے تھے۔
روسی ٹی وی نے انسان دوستانہ امداد رسانی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ٹرکوں میں اسلحہ بھرا ہوا تھا جو دھشتگردوں تک پہنچانا چاہتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲