اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام کے سابق رکن جارج گالووی نے جمعرات کو کہا کہ نیٹو میں ترکی اور اس کے اتحادیوں نے پہلے سے ہی شام کے فضائی حدود میں روسی جنگی جہاز کو مار گرانے کا منصوبہ تیار کر رکھا تھا- گالووی نے داعش تکفیری دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے روسی کارروائیاں جاری رہنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے جان بوجھ کر یہ اقدام کیا ہے اور اس کا مقصد اشتعال دلانا تھا - ترکی کے لڑاکا طیاروں نے منگل کو شام کے سرحدی علاقے میں ترکی کی سرحدوں کے قریب روس کے سوخو چوبیس لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا- ترکی نے دعوی کیا ہے کہ روس کے لڑاکا طیارے نے اس کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی لیکن روسی وزارت دفاع اس بات پر زور دے رہی ہے کہ اس کا لڑاکا طیارہ ترکی کی سرحدوں کے قریب تاہم شام کے فضائی حدود میں تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲