اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ گیس کی پیداوار 600 ملین کیوبک میٹر ہے جس کے حجم کو آئندہ دو سالوں میں ایک ارب کیوبک میٹر تک بڑہایا جائے گا.
یہ بات حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے تہران میں منعقدہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے تیسرے سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ویانا مذاکرات کے بعد تہران میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کا تیسرا سربراہی اجلاس ایک عالمی اجلاس ہے.
حسن روحانی نے اس اجلاس میں 9 ممالک کے رہنماوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تمام ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتہ اپنے روابط بڑہانا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲