اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں اپنی صربیائی ہم منصب محترمہ مایا گوویکووچ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران اور صربیا کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صربیائی پارلیمنٹ کی اسپیکر کے دورہ تہران سے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے صربیا کی اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں بالقان اور مشرق وسطی کو درپیش بحرانوں اور دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
صربیا کی اسپیکر محترمہ مایا گوویکووچ نے ایران کے اسپیکر کے ساتھ اپنی ملاقات کو مفید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں پرعزم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169