اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس اور پاکستان ہیلی کاپٹر سروس سینٹر کے قیام پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس بارے میں روسی سرکاری کارپریش "روس تیک" کے شعبہ بین الاقوامی تعاون کے سربراہ ویکتور کلادوو نے دبئی ائیرشو کے دوران بتایا۔
ان کے مطابق پاکستان میں روسی ہیلی کاپٹر بڑی تعداد میں زیر استعمال ہیں، اس وقت دونوں ممالک پاکستان میں سروس سینٹر کے قیام پر مشاورت کر رہے ہیں، اس سینٹر میں ہیلی کاپٹروں کی تکنیکی حالت کی نگرانی کی جائے گی اور ان کی مرمت کی جائے گی۔
موصوف نے مزید بتایا کہ پاکستان طیاروں کے انجنوں کی پیداوار میں روس کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔
پاکستان کی ہوائی صنعت کے ذرائع نے اس سلسلے میں کہا: جے ایف 17 طیارے میں روسی ساختہ انجن نصب کیا جاتا ہے، اس لیے مستقل میں انجنوں کی پیداوار میں روس پاک تعاون ممکن ہے۔ ذرئع کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ انجن بنانے والے پاکستانی ماہرین روس میں تعلیم و تربیت حاصل کریں اور روسی ماہرین انجنوں کی مرمت کرنے والے پاکستانی کارخانوں کی تجدید میں حصہ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169