اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کاناشینکوو نے بتایا، پچھلے دو دنوں میں روسی جنگی طیاروں نے داعش کے تیل کے ایک گودام، تیل کے ایک کارخانے اور پیٹرول کے ٹینکروں کے قافلے کو تباہ کر دیا ہے.
شہر رقہ سے جنوب مغرب کی طرف 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تیل کے گودام کو تباہ کر دیا گیا، رقہ سے 50 کلومیٹر دور جنوب کی طوف تیل کے کارخانے کو تباہ کر دیا گیا۔ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کے بقول تدمر، دیر الزور اور رقہ کے قریب تیل کی پیداوار سے وابستہ ٹھکانے داعش کے کنٹرول میں ہیں، وہ ان کے مالی وسائل کے بنیادی ذرائع ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169