اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ رائے شماری میں حصہ لینے والے 59 فی صد افراد نے اس خیال کا اظہار کیا کہ آئندہ سالوں میں کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر روس کی فوج اور داعش کے درمیان فوجی تصادم ممکن ہے۔ تینتیس فی صد رائے دہندگان نے کہا کہ روس کی سرزمین پر بھی ایسے تصادم کا امکان موجود ہے۔ علاوہ ازیں اٹھائیس فی صد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ آئندہ دس سالوں میں کسی ملک کی سرزمین پر روس اور نیٹو کے رکن ملکوں کے درمیان فوجی تصادم ممکن ہے۔ انیس فی صد رائے دہندگان کے مطابق روس کی سرحدوں حتی کہ روس کی سرزمین پر بھی روس اور نیٹو کے درمیان جنگی کارروائی کا خطرہ موجد ہے۔
.......
/169