18 نومبر 2015 - 13:54
پیرس؛ پولیس آپریشن کے دوران خاتون کا خودکش حملہ، ۲ افراد ہلاک

پیرس میں پولیس آپریشن کے دوران ایک خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا کر ۲ افراد کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کے درالحکومت میں پیرس حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والے پولیس آپریشن کے دوران خاتون بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 2 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس آپریشن پیرس کے شمالی مضافاتی علاقے سینٹ ڈینس میں کیا گیا جس میں فوج کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، اسی علاقے میں جمعہ کو حملے کا نشانہ بننے والا فٹبال اسٹیڈیم ’اسٹیڈ دی فرانس‘ بھی واقع ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے شروع کیا گیا۔

پیرس کے مضافاتی علاقے میں پولیس آپریشن پیرس حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبد الحامد اباعود اور دیگر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک اپارٹمنٹ میں کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲