15 نومبر 2015 - 17:30
 تیل کی اسمگلنگ داعش کی آمدنی کا اہم ذریعہ/ داعش کے تمام ٹھکانوں پر حملے کئے جائیں

فرانس کے وزیر دفاع ژان ایو لے دریان نے کہا کہ داعش کو شکست دینے کے لئے اس کے تمام ٹھکانوں پر حملے کرنے کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر دفاع ژان ایو لے دریان نے کہا کہ داعش کو شکست دینے کے لئے اس کے تمام ٹھکانوں پر حملے کرنے کی ضرورت ہے۔ "دہشتگردوں نے فرانس پر حملہ کیا جو جنگ کے مترادف ہے۔ داعش دہشتگردوں کی ایک فوج ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ ہر جگہ کرنا چاہیے"، فرانس کے وزیر دفاع نے کہا۔

انہوں نے یاددہانی کرائی ہے کہ رواں ہفتے فرانسیسی طیاروں نے داعش کے تربیتی کیمپوں اور تیل کی پیداوار سے وابستہ ٹھکانوں پر حملے کئے تھے۔ ژان ایو لے دریان نے زور دے کر کہا کہ ان تمام ٹھکانوں پر حملے کرنے کی ضرورت ہے جن پر داعش کی طاقت مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی اسمگلنگ داعش کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔ "ہمیں معلوم ہے کہ سینکڑوں ٹرک داعش کے تیل کے ٹھکانوں سے تیل لے جا رہے ہیں، فرانس ان پر فضائی حملے کرتا رہے گا"، وزیر دفاع نے کہا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169