15 نومبر 2015 - 17:04
برطانیہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ۴ افراد ہلاک

جنوب مغربی برطانیہ میں چرچن فورڈ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی ذرائع کے مطابق جنوب مغربی برطانیہ میں چرچن فورڈ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چھوٹا طیارہ جنوب مغربی برطانیہ سے مشرقی علاقے کی جانب روانہ ہوا جہاں وہ چرچن فورڈ پر ایسٹ ڈیون کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲