اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نےشمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں دہشت گردوں کے چھے ٹھکانے تباہ کردئےگئے - پاکستان کی فوج نے گذشتہ برس جون میں کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کےحملے کے بعد قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جو اب تک جاری ہے - پاک فوج کے آپریشن کے بعد دہشت گرد عناصر خیبر ایجنسی اور شوال سمیت دیگر قبائلی علاقوں کی جانب فرار کرگئے ہیں جن کی سرحدیں افغانستان کےساتھ ملتی ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲