13 نومبر 2015 - 14:34
داعش کو کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار کی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہے

داعش اور مشرق وسطی میں سرگرم دیگر شدت پسند تنظیموں کو کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار سے متعلق ٹیکنالوجی اور اس کے لیے درکار مادوں تک واقعی رسائی حاصل ہو چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش اور مشرق وسطی میں سرگرم دیگر شدت پسند تنظیموں کو کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار سے متعلق ٹیکنالوجی اور اس کے لیے درکار مادوں تک واقعی رسائی حاصل ہو چکی ہے۔

اس بارے میں روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا نے ایک بریفینگ میں بتایا۔ ان کے مطابق پچھلے عرصے تک اندازہ تھا کہ شدت پسند صنعتی طور استعمال کی جانے والی کلورین گیس سے کام لے سکتے ہیں لیکن تازہ معلومات کے مطابق ان کے پاس ایسے زہریلے مادے موجود ہیں جو ہتھیاروں کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔

مزید برآں زاہارووا نے کہا کہ داعش اور جبھہ النصرہ جیسے گروہوں کو اب تک ہتھیار اور بارود بڑی تعداد میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اسی لیے روس اس جانب توجہ دلاتا آ رہا ہے کہ ہتھیاروں اور بارود کے ذرائع کا پتہ لگایا جانا اشد ضروری ہے، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا۔

.......

/169