اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ ایک بیالیس سالہ مسلح شخص نے بدھ کی رات اوکلینڈ کے ایک گھر میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک شدگان میں دو عورتیں شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے بھی خودکشی کرلی۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں ہر سال تیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں یعنی ستاسی افراد روزانہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ امریکا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں روزانہ ایک سو ستاسی افراد زخمی بھی ہوتے ہیں۔
___
اسپوٹنک خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست نیوجرسی کے ایسبری پارک علاقے میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک نو سالہ لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایک گھر کے اندر بدھ کی رات رونما ہوا۔
امریکا میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے پر اس ملک کے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ امریکا میں ہتیھار پاس رکھنے سے متعلق قوانین کو فائرنگ کے واقعات میں اضافے کا سب سے بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے۔
.......
/169