4 نومبر 2015 - 15:25
بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے شیخ نمر کو تختہ دار سے بچائیں

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے نیز اسلامی ممالک کے سربراہان اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے سعودی حکمرانوں کی جارحیت پر صدائے اعتراض بلند کریں گے اور بے گناہ شیخ نمر کو پھانسی سے بچائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے شیخ نمر کو پھانسی دئے جانے کے حکم کی تائید کی مذمت کرتے ہوئے کہا: آل سعود کے جنایتکار حکمران اپنے تکفیری اور ناپختہ افکار کی بنا پر کوشش کر رہے ہیں کہ جو کوئی ان کے ظلم و ستم اور ان کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائے اسے نابود کر دیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے کہا: آل سعود ہمیشہ ان ٹولوں کی حمایت کرتے ہیں جو انسان کش ہوں اور آسانی سے لوگوں کو ذبح کر سکیں۔ جتنے بھی دھشتگرد گروہ ہیں چاہے وہ پاکستان اور افغانستان میں ہوں یا عراق و شام میں ہوں سب کی رسی سعودی عرب سے جڑی ہوئی ہے جو اسلام اور اہل بیت(ع) کے دشمن ہیں۔
شیخ نمر اہل بیت(ع) کے برجستہ علماء میں سے ہیں
آیت اللہ اختری نے شیخ نمر کے بارے میں کہا: آپ سعودی عرب کے علاقے احساء اور قطیف میں ایک اہم شخصیت کے مالک ہیں کہ جنہوں نے چند سال پہلے اپنی ایک تقریر میں بحرین میں آل سعود کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کی۔
انہوں نے ایکنا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا: سعودی عرب نے شیخ نمر کو صرف اس جرم میں گرفتار کر رکھا ہے اور کئی سالوں سے جیل بھگت رہے ہیں جبکہ گزشتہ سال اس ملک کی نام نہاد عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم سنا دیا اور چند روز قبل اس حکم کی توثیق کر دی اور اب ملک سلمان کے پاس اسے امضا کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک انسان کو صرف تقریر کرنے اور مظلوم کا دفاع کرنے کے جرم میں پھانسی نہیں دی جا سکتی، کہا: شیخ نمر کا نہ کوئی گروہ ہے، نہ ان کے پاس اسلحہ تھا اور نہ انہوں نے کوئی مسلحانہ کاروائی کی بلکہ صرف تقریر کی۔ اور دنیا میں کہیں ایسا قانون نہیں کہ انسان کو کسی تقریر کے جرم میں پھانسی دے دی جائے۔ لیکن سعودی عرب ایسا ملک ہے جو کسی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں۔ وہ بغیر کسی جواز کے بحرین پر قبضہ کر لیتا ہے اور وہ بغیر کسی دلیل کے یمن میں ہزاروں بے گناہ بچوں عورتوں اور جوانوں کا قتل عام کرتا ہے۔
بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے  شیخ نمر کو تختہ دار سے بچائیں
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے  نیز اسلامی ممالک کے سربراہان اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے سعودی حکمرانوں کی جارحیت پر صدائے اعتراض بلند کریں گے اور بے گناہ شیخ نمر کو پھانسی سے بچائیں گے۔

.............

242