4 نومبر 2015 - 06:50
فلسطینیوں کے حملوں میں اب تک 7 اسرائیلی ہلاک اور کئی زخمی

اسرائیل کے مختلف مقامات پر چاقو گھونپنے کی وارداتوں کے نتیجے میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے ایک فلسطینی کوحملہ آور قرار دیتے ہوئے موقع پر ہی گولی مار کر شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے مختلف مقامات پر چاقو گھونپنے کی وارداتوں کے نتیجے میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے ایک فلسطینی کوحملہ آور قرار دیتے ہوئے موقع پر ہی گولی مار کر شہید کر دیا۔

واقعہ تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان نے 5 اسرائیلیوں کو زخمی کردیا، دوسرے واقعہ میں قبلتل ابیب سے 10 کلومیٹردور ریشون لیزوئین میں مرکزی بس اڈے کے قریب فلسطینی نوجوان نے 3 اور اسرائیلیوں کو زخمی کردیا۔ 
پولیس کے مطابق فلسطینیوں کے حملے میں اب تک 7 اسرائیلی ہلاک اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔

/169