اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دوہزارنو میں جس وقت باراک اوباما نے عہدہ صدارت سنبھالا تھا امریکی حکومت پر مجموعی قومی قرض دس ٹریلین ڈالر تھا اور اب یہ رقم بڑھ کر اٹھارہ ٹریلین ڈالرہوگئی ہے-
اعداد و شمارکے مطابق جس وقت باراک اوباما اپنا عہدہ صدرات مکمل کرکے وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوں گے اس وقت تک امریکی حکومت بیس ٹریلین ڈالر کی مقروض ہوچکی ہوگی -
خبروں میں اوباماکو بیس ٹریلین ڈالر والا مرد کانام دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اوباما کے دوراقتدار میں امریکی انتظامیہ کے اقدامات ہی ان قرضوں میں اضافے کا سبب بنے ہیں -
اے ایف پی کے مطابق بجٹ کے معاملے پر کانگریس اور اوباما انتظامیہ کے درمیان مفاہمت، امریکا کے قومی قرضے کے راستے میں بندشوں کو ختم کردیتی ہے اور امریکی وزارت خزانہ کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ اوباما کے دورہ صدارت کے اختتام تک مزید پانچ اعشاریہ ایک ٹریلین ڈالر اوباما انتظامیہ کو فراہم کرے -
.......
/169