اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے طلبا و طالبات کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے سیکریرٹری جنرل حامد علامتی نے کہا ہےکہ آج اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن تیرہ آبان کی مناسبت سے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔ حامد علامتی کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال تیرہ آبان کو طلبا و طالبات کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کرنے اور آپ سے ہدایات حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کو ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ ایران کے انقلابی جوان تیرہ آبان سنہ تیرہ سو اٹھاون ہجری شمسی مطابق چار نومبر سنہ انیس سو اناسی کو تہران میں واقع امریکہ کے سفارت خانے پر کہ جو امریکی جاسوسی اڈے میں تبدیل ہو چکا تھا ، قبضہ کر کے امریکہ کی ایران کے داخلی امور میں مداخلت اور ایران کے ساتھ اس کی دشمنی کے خفیہ گوشے منظر عام پر لے آئے تھے۔
.......
/169