2 نومبر 2015 - 16:48
جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے تمہیدی مراحل مکمل: ڈاکٹر صالحی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے تحت ایران کی جانب سے فنی لحاظ سے معاہدوں پر عمل کرنے کے لئے تمہیدی مراحل مکمل ہوچکے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علی اکبر صالحی نے جو جاپان کے دورے پر ہیں جاپان کی نیوزایجنسی کیوڈو سے گفتگو میں اس سوال کے جواب میں کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے سینٹریفیوج مشینوں کی تعداد کم کرنا شروع کردی ہے یا نہیں کہا کہ اس کام کے تمہیدی مراحل مکمل ہوچکے ہیں -

انہوں نے کہاکہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونےوالے اتفاق رائے کے مطابق سینٹریفیوج مشینوں کی تعداد میں کمی پہلا قدم ہے -

علی اکبرصالحی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایٹمی معاہدے کی تمام دفعات پرعمل درآمد کرنے میں وقت لگے گا -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲