2 نومبر 2015 - 15:30
رہبر انقلاب کے احکامات جوہری سمجھوتے کی اصولی بنیاد ہیں: ڈاکٹر ظریف

ظریف نے مزید کها که آج بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ره) کی دکهائی هوئی راه اور اسلامی انقلاب کے اهداف پر چلنے کی برکت سے هم عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹ گئے اور اپنی بات منوالی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے که جوهری معاہدے کے شفاف عمل در آمد کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون، وطن عزیز ایران کے مفادات کا تحفظ اور سپریم لیڈر آیت الله خامنه ای کے احکامات جوهری سمجهوتے کی اصولی بنیاد هیں.

ان خیالات کا اظهار 'محمد جواد ظریف' نے پیر کے روز تهران میں بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (ره) کے پوتے 'سید حسن خمینی' کے ساته ایرانی سفرا اور ناظم الامور سمیت سنئری سفارتکاروں کی ایک ملاقات میں خطاب کرتے هوئے کیا.

اس موقع پر انهوں نے کها که اگر جوهری معاهدے کے عمل درآمد کے آئنده مراحل میں بهی ماضی کی طرح هم آهنگی اور یکجهتی رہے تو اسلامی انقلاب کی مزید کامیابی متوقع هے تاهم اس صورتحال کے برعکس عمل کرنا خطرے کا باعث بن سکتا هے.

ظریف نے مزید کها که آج بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ره) کی دکهائی هوئی راه اور اسلامی انقلاب کے اهداف پر چلنے کی برکت سے هم عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹ گئے اور اپنی بات منوالی.

اس سے پهلے ایرانی سفرا اور سنئیر سفارتکاروں نے بانی اسلامی انقلاب کے مزار پر حاضر هوکر فاتحه خوانی کی اور حضرت امام خمینی (ره) کو خراج عقیدت پیش کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲